وزیرمنصوبہ بندی

عمران نیازی نے جس ڈھٹائی سے اور بے دریغ مذہب کارڈ استعمال کیا اس کے نتائج سامنے آ رہے ہیں، احسن اقبال

اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیرمنصوبہ بندی،ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے جس ڈھٹائی سے اور بے دریغ مذہب کارڈ استعمال کیا اس کے نتائج سامنے آ رہے ہیں، خود اس کے قبیلے میں مردان کا واقعہ اسی ”مذہبی ٹچ”کا شاخسانہ ہے۔

اتوار کو اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اور اس کے مقامی راہنماؤں نے میرے خلاف بھی بھرپور مذہبی کارڈ کھیلا جس کا نتیجہ مجھ پہ قاتلانہ حملے کی صورت میں نکلا۔ عمران نیازی نے معیشت اور سیاست تو تباہ کی ، معاشرت بھی جنونیت اور عدم برداشت کا شکار کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں