حمزہ شہباز

عمران نیازی معاشرے میں نفرت انگیزی پھیلا رہا ہے’ حمزہ شہباز

لاہور( نمائندہ عکس) تحریک انصا ف کے چیئرمین عمران خان نیازی کی اسلام آباد پولیس اور خاتون مجسٹریٹ کو دھمکیوں پر سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے اپنے ردعمل میں جاری بیان میں کہاہے کہ عمران نیازی معاشرے میں نفرت انگیزی پھیلا رہا ہے،اداروں پر مسلسل الزام تراشیوں کے بعد اب بات دھمکیوں تک آ چکی ہے۔آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد کو ڈرانا اور دھمکانا ملک میں انتشار پھیلانے کی سازش ہے۔

انہوںنے کہا ہے کہ خاتون مجسٹریٹ کا نام لے کر دھمکانا قابل مذمت ااور قابل شرم فعل ہے،فارن فنڈڈ جماعت کا سربراہ پاکستان میں ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ عمران نیازی کی انتہا پسندانہ سوچ کے آگے بند باندھنا ناگزیر بن چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں