مصطفی نواز کھوکھر

عمران خان کے مالی سہولتکاروں کی تجوریاں بھرنے والی حکومت کو عوام مزید نہیں پال سکتے ، مصطفی نواز کھوکھر

اسلام آباد (عکس آن لائن)ترجمان چیئرمین پیپلز پارٹی سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے پی ڈی ایم کو کامیاب جلسے کی مبارکباد کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان کے مالی سہولتکاروں کی تجوریاں بھرنے والی حکومت کو عوام مزید نہیں پال سکتے ۔

ترجمان بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ جی ٹی روڈ نے عمران کی سلیکٹڈ حکومت کے خلاف ریفرنڈم دے دیا ہے ، پنجاب کے عوام کا فیصلہ ہے کہ عمران خان کو جانا ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کے مالی سہولتکاروں کی تجوریاں بھرنے والی حکومت کو عوام مزید نہیں پال سکتے ،سلیکٹرز بھی دیکھیں اور لوگوں کا فیصلہ قبول کریں، سیاسی معاملات سیاستدانوں کو حل کرنے دیں۔

انہوںنے کہاکہ ملک کو اس تباہی اور بربادی سے نکالنے کا واحد راستہ بنیادی جمہوری سیاسی آزادیاں ہیں ، جی ٹی روڈ کے بعد پاکستان کا دل ہے ،کراچی میں عوامی ریفرنڈم ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کے پاس وقت ہے باعزت طریقے سے جائیں ورنہ لوگ پھر انہیں بھاگنے بھی نہیں دیں گے۔

انہوںنے کہاکہ گھبرائی ہوئی حکومت نے کل بھی میڈیا کو کنٹرول کیا ، یہ پابندیاں اب عوامی سیلاب کا راستہ نہیں روک سکتیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں