عطا اللہ تارڑ

عمران خان کے دفاع کیلئے بین الاقوامی سازش کے مضحکہ خیز تصور کا سہارا لیا جارہا ہے ‘عطا اللہ تارڑ

لاہور( نمائندہ عکس) مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ جن کے پاس عمران خان کے دفاع کے لیے کچھ نہیں بچا وہ اب اس کے خلاف بین الاقوامی سازش کے مضحکہ خیز تصور کا سہارا لے رہے ہیں۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ تسلیم کر لیا جائے عمران خان بری طرح ناکام ہوئے ہیں ،عمران خان عوام کی حمایت بھی کھو چکے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ مہنگائی، نااہلی، کرپشن کے علاوہ عمران خان کے پیچھے کوئی بین الاقوامی طاقت نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں