اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے تمام ووٹرزاور سپورٹرزتحریک عدم اعتماد کے دن ڈی چوک گرین ایریا میں جمع ہوں۔
جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ میری اپیل ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے تمام ووٹرزاور سپورٹرزتحریک عدم اعتماد کے دن پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے ڈی چوک گرین ایریا میں جمع ہوں۔ انشائاللہ فتح یاب ہونے کے بعدنماز شکرانہ ادا کرینگے۔