عظمی بخاری

عمران خان کی ہدایت پر جہانگیر ترین کیخلاف کارروائی کی جا رہی ہے ،یہ ہر اس شخص کو ڈنگ مارتے ہیں جس نے ان پر احسان کیا ‘عظمی بخاری

لاہور(عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان کے حکم پرجہانگیر ترین کیخلاف کارروائی کی جا رہی ہے ،عمران خان ہر اس شخص کو ڈنگ مارتے رہے جس نے ان پر احسان کیا ،جہانگیر ترین اتنے اراکین پارلیمان کو لے جا کر کیا پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ان کیخلاف کارروائی بند کی جائے؟؟ ،پی ٹی آئی کے اپنے اراکین اب بولنا شروع ہو گئے ہیں ،سب اے ٹی ایم یاد رکھیں کہ وقت آنے پر عمران خان نجانے کیا کیا کر سکتا ہے ،چینی سکینڈل میں 440 ارب روپے عوام کی جیبوں سے نکالے گئے جو ہم واپس لے کر رہیں گے ،جواں مردی سے اتنی لمبی جیل کاٹنے والے احد چیمہ کی ضمانت سے ہمارے موقف کی جیت ہو رہی ہے کہ نیب سیاسی انجینئرنگ کا ادارہ ہے ،وہ دن دور نہیں جب نیب کا ہاتھ عمران خان کے گریبان تک بھی ہو گا ،مریم نواز کی کچھ رپورٹس بہتر نہیں آئی تھیں لیکن اب وہ بہتر ہو رہی ہیں ،وہ بہت جلد سیاسی میدان میں نظر آئیں گی ۔

ان خیالات کااظہارعظمی بخاری نے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ عظمی بخاری نے کہاکہ خوشاب سے رانا خالد نے معظم کلو کے حق میں دستبردار ہونے اور معظم کلو کی انتخابی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے ،ہم بطور اراکین پارلیمان ڈسکہ ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے رہے، اب الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری پوری کرے ۔مسلم لیگ (ق) اور ایم کیو ایم اس حکومت کے اتحادی ہیں، انہیں اس حکومت کی تمام برائیوں کا حصہ دار بننا ہے ۔لاہور میں 85 روپے فی کلو کہاں چینی مل رہی ہے ۔پاکستان زرعی ملک ہوتے ہوئے بھی گندم درآمد کر رہا ہے ۔گذشتہ سال چینی برآمد کی گئی ،آج جہانگیر ترین صاحب نے اپنی قوت کا مظاہرہ کیا ہے ،اتنے اراکین قومی و صوبائی کو ساتھ لے جا کر جہانگیر ترین نے کیا پیغام دیا ہے ،جہانگیر ترین سمیت اس سکینڈل کے ذمہ داروں کو لازمی سزا دی جائے ،عمران خان شوگر سکینڈل میں ذاتی طور پر ملوث ہیں ،شوگر سکینڈل کی رپورٹ پر عملدرآمد کیا جائے ۔انہوںنے کہاکہ جہانگیر ترین کو یاد دلانا چاہتی ہوں کہ یہ مکافات عمل ہے ،

جہانگیر ترین کی خواتین کیخلاف مقدمات درج ہونے کی خبریں آ رہی ہیں ،عمران خان انہی خواتین کے گھر کا نمک کھاتے رہے ہیں ،عمران خان نے ان اکائونٹس کو منجمد کیا ہے جو ان کا خرچہ چلاتے رہے ،عمران خان ہر اس شخص کو ڈنگ مارتے رہے جس نے ان پر احسان کیا ،جہانگیر ترین اتنے اراکین پارلیمان کو لے جا کر کیا پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ان کیخلاف کارروائی بند کی جائے؟؟ ،عمران خان کے حکم اور ہدایت پر جہانگیر ترین کیخلاف کارروائی کی جا رہی ہے ۔خسرو بختیار کی ملیں بھی چینی سکینڈل میں ملوث ہیں،

ان کیخلاف بھی کارروائی ہونی چاہیئے ۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کے اپنے اراکین اب بولنا شروع ہو گئے ہیں ۔جہانگیر ترین اور شہزاد اکبر سمیت سب اے ٹی ایم یاد رکھیں کہ وقت آنے پر عمران خان نجانے کیا کیا کر سکتا ہے ،جہانگیر ترین کے جہاز نے پنجاب کی حکومت بنائی جس نے عوام کا آٹا اور چینی کھائی اور اربوں کمائے ،آپ اپنے ساتھ آنے والے اراکین اسمبلی سے استعفے دلوائیں ،جہانگیر ترین کو سب پتہ ہے کہ کون ان کیخلاف کارروائی کر رہا ہے ۔انہوںنے کہاکہ شریف گروپ کی شوگر ملیں کئی سالوں سے بند ہیں اور چینی کی برآمد میں ان کا کوئی کردار نہیں ۔شہزاد اکبر اب خسرو بختیار کی شوگر ملوں کیخلاف کارروائی کا اعلان کریں ،یہ حکومت اربوں کھانے والوں کو کچھ کہنے کی بجائے چھٹی پر بھیج دیتے ہیں ۔چینی سکینڈل میں 440 ارب روپے عوام کی جیبوں سے نکالے گئے جو ہم واپس لے کر رہیں گے ۔خسرو بختیار کے ساتھ مونس الہی بھی اس حکومت کی ہر برائی کے ذمہ دار ہیں ۔

جواں مردی سے اتنی لمبی جیل کاٹنے والے احد چیمہ کی ضمانت سے ہمارے موقف کی جیت ہو رہی ہے کہ نیب سیاسی انجینئرنگ کا ادارہ ہے ،وہ دن دور نہیں جب نیب کا ہاتھ عمران خان کے گریبان تک بھی ہو گا ۔جہانگیر ترین کے پاس بہت سے راز ہیں جو آہستہ آہستہ سامنے آتے رہیں گے اور یہ آپس میں لڑتے رہیں گے ۔انہوںنے کہاکہ مریم نواز کی کچھ رپورٹس بہتر نہیں آئی تھیں لیکن اب وہ بہتر ہو رہی ہیں ،وہ بہت جلد سیاسی میدان میں نظر آئیں گی ۔باجی فردوس بہت ویلی ہیں، وہ میڈیا میں ان رہنے کے لئے فضول حرکتیں کرتی نظر آتی ہیں، میں انہیں کہوں گی کہ اپنی ہڈیوں کا خیال رکھیں ۔چوہدری منظور قابل احترام ہیں لیکن ان کے پاس پی ڈی ایم میں کوئی عہدہ نہیں ہے ۔پیپلز پارٹی کے سینٹ کے امیدوار نے پنجاب میں ہمارے ووٹ خریدنے کی کوشش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں