کرکٹرز کی مذمت

عمران خان کی گرفتاری، پاکستان کے سابق کرکٹرز کی مذمت

لاہو ر( عکس آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کی گرفتاری کی پاکستان کے سابق کرکٹرز نے مذمت کی ہے۔عمران خان کی گرفتاری کی مذمت سابق فاسٹ بولر وسیم اکر، وقار یونس اور آل راونڈر محمد حفیظ نے کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں وسیم اکرم نے لکھا ہے کہ آپ اکیلے ہیں لیکن آپ کے ساتھ لاکھوں لوگ ہیں۔

وقار یونس نے بھی عمران خان کی گرفتاری کی مذمت کی اور لکھا کہ کپتان آپ کے ساتھ ہیں۔محمد حفیظ نے عمران خان کی گرفتاری کو دردناک اورقابل مذمت عمل قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچنے والے چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف ، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو رینجرز نے نیب کے القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کر لیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں