چیف الیکشن کمشنر

عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا معاملہ،درخواستگزار کی عدم پیشی پر چیف الیکشن کمشنر برہم

اسلام آباد(نمائندہ عکس ) چیف الیکشن کمشنر ضمنی الیکشن میں عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کے لیے دائر درخواست میں درخواست گزار کے پیش نہ ہونے پر برہم ہوگئے۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی جس کے لیے درخواست گزار علی گوہر بلوچ الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوئے۔

الیکشن کمیشن میں درخواست گزارکے جونیئر وکیل نے پیش ہوکر بتایا کہ درخواست گزار لاہور میں ہیں اس لیے پیش نہیں ہوسکے۔

چیف الیکشن کمشنر نے درخواست گزار کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزارکو بتا دیں آئندہ سماعت پرپیش نہ ہوئے تو آپ کی درخواست مسترد کردیں گے۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں