اسد عمر

عمران خان کی کال کے بغیر عوام نکلی، اسد عمر

اسلام آ باد (نمائندہ عکس)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ گزشتہ رات عمران خان کی کال کے بغیر عوام نکلی۔ بنی گالا کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا کہ ہمارے وکلا اسلام آباد ہائی کورٹ میں موجود ہیں، کیس لگ چکا ہے، انشا اللہ ہائی کورٹ عمران خان کے خلاف کیس کو فارغ کردے گا۔

اسد عمر نے کہا کہ یہ بلکل غیر قانونی پرچہ ہے جسے فارغ کردیا جائے گا، کراچی کی فتح اس گھٹن زدہ ماحول کی وجہ سے ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ 17 جولائی کے ضمنی انتخابات سے یہ لوگ خوف زدہ ہوگئے، یہ عمران خان کو غیر سیاسی طریقے سے قابو کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

سیکرٹری جنرل اسد عمر کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات عمران خان کی کال کے بغیر عوام نکلی، اگر عمران خان نے احتجاج کی کال دے دی تو پھر یہ امپورٹڈ حکومت کیا کرے گی ؟ انہوں نے مزید کہا کہ 25 ستمبر کو عمران خان بھرپور طریقے ایکشن لڑیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں