نیر بخاری

عمران خان کی سیاست مجھے کیوں رلایا کا راگ ہے، نیر بخاری

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست مجھے کیوں رلایا کا راگ ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری نے کہا کہ الیکشن کمیشن دفاتر کے باہر سیاسی اپاہج ہو جانے والوں نے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

نیر بخاری نے کہا کہ سپریم کورٹ نے آئین کی بحالی و بالادستی کیلئے مثالی کردار ادا کیا ہے، احتجاج اور دھرنا آئینی حق ہے جو کسی آہین شکن کو حاصل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین شکن کا علاج صرف اور صرف آئین میں درج سزا ہے، منافقت کی حد ہے جن عدالتوں پر صبح شام تنقید کرتے ہو انہی عدالتوں سے اپیلیں کرتے اور التوا مانگتے ہو۔

نیر بخاری نے کہا کہ یو ٹرن ماسٹر عمران خان تحریک سڑک چھاپ کے چیرمین بن گئے ہیں، آصف علی زرداری اور اپوزیشن کے ہیلی کاپٹر سے اتار کر روڈ ماسٹر بنانے پر عمران خان کو جیل ٹھکانہ نظر آرہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آٹا ،چینی، ادویات، پٹرول چوروں کو انصاف کے کٹہرے میں لاکر قومی خزانے میں خیانت کا پورا حساب لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں