نواز شریف

عمران خان کی رہائی ،نواز شریف نے لیگی قیادت کو احتجاجی جلسوں کی کال دینے کا فیصلہ کر لیا

لاہور(عکس آن لائن)مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف نے لیگی قیادت کو احتجاجی جلسوں کی کال دینے کا فیصلہ کر لیا،لاہورسمیت بڑے شہروں میں احتجاجی جلسے کیے جائیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائی پر مسلم لیگ (ن) نے بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا ہے ۔

مریم نوازکو لاہور میں عوامی احتجاج کے لیے ٹاسک سونپ دیا گیا ہے ۔(ن) لیگ کے قائد نے لاہورمیں بڑا عوامی شو کرنے کیلئے جگہ کے انتخاب کا کہہ دیا ہے ۔لاہور،فیصل آباد،سرگودھا،گوجرانوالہ،قصور میں جلسے کیے جائیں گے۔ساہیوال، بہاولپور اور راولپنڈی میں بھی احتجاجی جلسے کئے جائیں گے۔ خیبر پختوانخواہ ،کوئٹہ اور کراچی میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے جلد حتمی شیڈول سامین لایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں