بلاول بھٹو زرداری

عمران خان کو ہٹانے کے بعد بننے والی حکومت محدود مدت کیلئے ہوگی‘ بلاول بھٹو زرداری

رحیم یار خان (نمائندہ عکس) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کو ہٹانے کے بعد بننے والی حکومت محدود مدت کیلئے ہوگی‘تحریک عدم اعتماد پر (ق) لیگ مفت ووٹ نہیں دے گی،بڑی آفر کرنا پڑے گی‘اپوزیشن کی تمام جماعتیں عدم اعتماد پر متفق ہیں‘وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کیلئے جمہوری طریقہ ہی اپنائیں گے‘کون کون ہم سے رابطہ کر رہاہے وقت آنے پر سب کارڈ سامنے لائیں گے۔ اپنے ایک انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو ہٹانے کا جمہوری طریقہ عدم اعتماد کی تحریک ہے۔پیپلزپارٹی وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کے لیے جمہوری طریقہ ہی اپنائے گی

ان کا کہنا ہے کہ یہ خوش آئند ہے کہ اپوزیشن کی تمام جماعتیں عدم اعتماد پر متفق ہیں۔ہم بڑے عرسے سے تحریک عدم اعتماد سے متعلق کام کررہے ہیں۔عدم اعتماد سے عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹائیں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ یوسف رضاگیلانی کے انتخاب کے وقت ہم نے حکومت کو ٹریلر دکھا یا تھا۔وزیراعظم کواس بار بھی ایسے ہی شکست دیں گے جیسے یوسف رضا گیلانی کو سینیٹر بنا کردی تھی۔امید ہے عدم اعتماد سے عمران خان کو ایک بار پھر پارلیمان میں شکست دیں گے۔انہوں نے حکومتی اتحادیوں سے رابطے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کون کون ہم سے رابطہ کر رہاہے وقت آنے پر سب کارڈ سامنے لائیں گے۔تحریک عدم اعتماد پر ق لیگ مفت ووٹ نہیں دے گی،بڑی آفر کرنا پڑے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو رخصت کرنے کے بعد آنے والا سیٹ اپ مختصر مدت کا ہوگا۔ جس کا مقصد شفاف انتخابات ہوگا۔ہر گزرتا ایک ایک دن عمران خان کے لیے مشکل ہوتا جارہاہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کو ہٹانے کے بعد بننے والی حکومت محدود مدت کے لیے ہوگی اور اس کا مینڈیٹ انتخابی اصلاحات اور شفاف انتخابات ہو گا۔اپنے ایک انٹرویو کے دوران چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہم بڑے عرسے سے تحریک عدم اعتماد سے متعلق کام کررہے ہیں اور عدم اعتماد سے عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹائیں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اپوزیشن کی تمام جماعتیں عدم اعتماد پر متفق ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کے لیے جمہوری طریقہ اپنائے گی اور جمہوری طریقہ عدم اعتماد کی تحریک ہی ہے۔انہوں نے اپنے انٹرویو میں بتایا ہے کہ عمران خان کو رخصت کرنے کے بعد آنے والا سیٹ اپ مختصر مدت کا ہوگا جس کے لئے ہونے والے انتخابات بےحد شفاف ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں