اسد عمر

عمران خان کو سکیورٹی خطرات سے سب آگاہ ہیں، انکا ہیلی کاپٹر پریڈ گراؤنڈ میں اترنے کی اجازت دی جائے، اسد عمر

اسلام آباد (نمائندہ عکس)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان کو سکیورٹی خطرات سے سب آگاہ ہیں اس لیے ان کے ہیلی کاپٹر کو پریڈ گراؤنڈ میں اترنے کی اجازت دی جائے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دے رکھی ہے اور پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کا ہیلی کاپٹر پریڈ گراؤنڈ میں اترنے کے لیے عدالت میں بھی درخواست دائر کر رکھی ہے۔اس حوالے سے سوشل میڈیا جاری بیان میں اسد عمر نے کہا کہ سب آگاہ ہیں کہ عمران خان کو شدید سیکیورٹی خطرات ہیں، جلسہ گاہ آمد پر عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو پریڈ گراؤنڈ میں اترنے کی اجازت دی جائے۔

اسد عمر نے کہا کہ ہیلی کاپٹر کو پریڈ گراؤنڈ میں اترنے کی اجازت میں انتظامیہ تاخیر کر رہی ہے، امید ہے اسلام آباد ہائیکورٹ اس سلسلے میں جلد فیصلہ کرے گی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس اسلام آباد عامر فاروق نے پاکستان تحریک انصاف کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ چاہتے ہیں ہم انتظامیہ کو وہ حکم دیں جو ہم نہیں دے سکتے، ہیلی پیڈ سروس فراہم کرنا عدالت کا کام نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں