رانا ثناء اللہ

عمران خان کو جمہوری طریقے سے اتارا ہے‘ رانا ثناء اللہ

لاہور (نمائندہ عکس)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ہم نے عمران خان کو جمہوری طریقے سے اتارا ہے‘تم اتنے متکبر ہوکہ تمہیں انسان کی عزت کا خیال نہیں‘ ایمانداری کا حال یہ کہ توشہ خانہ سے سارےتحائف فروخت کردیئے‘اس بار عمران خان اور انکے حواریوں کو حلقوں میں جوتے پڑیں گے‘ہم نے اس کے بندے نہیں توڑے بلکہ وہ خود اس سے تنگ تھے ‘اب یہ شور مچارہا ہے کہ مجھے امریکہ نےاتارا ہے ، امریکا کو کیا ضرورت ہے کہ اسے اتارے؟‘دیکھیں گے کب الیکشن کروانے ہیں‘عثمان بزدار سے بھی مکمل حساب لیا جائے گا۔

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تم اتنے متکبر ہوکہ تمہیں انسان کی عزت کا خیال نہیں، ایمانداری کا حال یہ کہ توشہ خانہ سے سارےتحائف فروخت کردیئے، ایک گھڑی جو اسے تحفے میں ملی تھی وہ بیچنے گیا تو پکڑا گیا۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہم نے عمران خان کو جمہوری طریقے سے اتارا ہے جبکہ اس بار عمران خان اور انکے حواریوں کو حلقوں میں جوتے پڑیں گے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہم نے اس کے بندے نہیں توڑے بلکہ وہ اس سے تنگ تھے اور اب یہ شور مچارہا ہے کہ مجھے امریکا نے اتارا ہے ، امریکا کو کیا ضرورت ہے کہ اسے اتارے؟۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں کہا7 ماہ تک الیکشن نہیں کر واسکتے، ہم الیکشن کا کہتے تھے مگر یہ کہتا تھا کہ الیکشن وقت سے پہلے نہیں ہوں گے تو اب ہم دیکھیں گے کہ کب الیکشن کروانے ہیں۔وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ تاریخ گواہ ہے جہانگیرترین کے ساتھ جو اس نے کیا، ہم فرح سے پہلےحساب لیں گے پھر اسے پکڑیں گے جبکہ عثمان بزدار سے بھی مکمل حساب لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں