عمران خان

عمران خان کو این اے 108 فیصل آباد سے ضمنی الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

لاہور (نمائندہ عکس ) الیکشن ٹربیونل نے عمران خان کو این اے 108 فیصل آباد سے ضمنی الیکشن لڑنے کی اجازت دےدی۔ الیکشن ٹربیونل نے این اے 108 فیصل آباد میں کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف عمران خان کی اپیل منظور کر تے ہوئے فیصل آباد سے عمران خان کو الیکشن لڑانے کی اجازت دے دی۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے ریٹرنگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا۔ الیکشن ٹربیونل میں اپیل کنندہ شذرہ منصب کے وکیل منصور عثمان کی جانب سے دلائل دیئے گئے۔

انہوں نے دلائل دیے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں حقائق کو چھپایا،عمران خان نے توشہ خانہ کے تحائف کو چھپایا،عمران خا ن کا حلف نامہ اوتھ کمشنر سے تصدیق شدہ نہیں تھا ۔

جسٹس شاہد وحید نے کہا سپریم کورٹ کہہ چکی ہے کہ بیان حلفی تصدیق شدہ نہ ہوں تو کاغذات نامزدگی مسترد نہیں کرسکتے۔ وکیل اپیل کنندہ نے کہا کہ الیکشن ایکٹ 16 کی سکشن 9 کے تحت عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جاسکتے ہیں۔عمران خان نے اہلیہ کے نام پر چار جائیداد لکھی ہیں۔عمران خان کی اہلیہ نے توشہ خانہ سے جو لیا وہ کاغذات نامزدگی میں نہیں لکھا۔ جسٹس شاہد وحید کا استفسار کیا کہ کیا اس بنیاد پر کاغذات نامزدگی مسترد کیے جا سکتے ہیں؟

منصور عثمان اعوان وکیل اپیل کنندہ نے کہا کہ سکشن 16 کہتا ہے کہ چار گراونڈز پر کاغذات نامزدگی مسترد ہو سکتے ہیں۔اگر امیدوار کی ڈککِریشن نامکمل یا غلط ہو تو کاغذات نامزدگی مسترد ہو سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں