عمران خان

عمران خان کا شیخ محمد بن زاید النہیان کو صدر منتخب ہونے پر نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد (نمائندہ عکس)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا شیخ محمد بن زاید النہیان کو صدر منتخب ہونے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جای کردہ ٹوئٹ پیغام میں سابق وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ متحدہ عرب امارات کا صدرمنتخب ہونے پر میں شیخ محمد بن زاید النہیان کودلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔جاری کردہ ٹوئٹ میں عمران خان لکھتے ہیں کہ یہ انکی بصیرت ہی کا نتیجہ ہے کہ متحدہ عرب امارات عالمی منظرنامے پر پہلے سے ہی ایک کلیدی اقتصادی وسیاسی کردارمیں ڈھل رہاہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ بطوروزیراعظم میں نے ذاتی طور پر انکی پاکستان سے برادرانہ محبت کا مشاہدہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں