اسد عمر

عمران خان پاکستان کی ضرورت ہے،تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی، اسد عمر

اسلام آباد(نمائندہ عکس )وفاقی وزیراسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کی ضرورت ہے۔تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی ۔اوورسیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں اندرونی چیلنجز بہت زیادہ ہیں۔عمران خان پر اللہ کا سایہ ہے۔مشکل حالات میں پاکستانیوں نے مقابلہ کرنا ہے۔

کامیابی کے لیے ملک کو متحد ہونا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہاہے کہ پی ٹی آئی خیبر سے کراچی ملک بھر کے پاکستانیوں کی پارٹی ہے ،ن لیگ بنیادی طور پر جی ٹی روڈ کی پارٹی ہے۔پیپلز پارٹی اندرونی سندھ کی پارٹی ہے ان سب کا ایجنڈا ایک نکاتی ہے۔ق لیگ پنجاب کے چنداضلاع کی پارٹی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ افغانستان پردو سپر پاورز نے حملہ کیا،مودی نے ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ وہ پاکستان پر پریشر ڈال سکے۔روس اور امریکہ افغانستان میں گئے تو پاکستان کو شدید نقصان ہوا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ملک قربانی سے بنا ہے اس کے لیے مزید قربانیاں دینے کو تیار ہیں۔پاکستان نے ثابت کر دیا ہے ملکر کسی بھی مشکل کا سامنا کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں