عمر سرفراز چیمہ

عمران خان نے جب بھی مشکل کی گھڑی میں قوم کو پکارا قوم نے لبیک کہا’عمر سرفراز چیمہ

لاہور( نمائندہ عکس)مشیر اطلاعات حکومت پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ کروڑوں پاکستانیوں کے دلوں کی دھڑکن چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سیلاب زدگان کیلئے منعقدہ ٹیلی تھون میں خصوصی شرکت کریں گے،پنجاب حکومت چیئرمین عمران خان کی شکرگزار ہے کہ وہ سیلاب متاثرین کیلئے ٹیلی تھون کا حصہ بن رہے ہیں،عمران خان مخلص اور ایماندار لیڈر ہیں اس لیے عوامی خدمت کے منصوبوں کیلئے عوام دل کھول کر فنڈ دیتے ہیں۔

انہو ں نے کہا کہ عمران خان نے جب بھی مشکل کی گھڑی میں قوم کو پکارا قوم نے لبیک کہا،اوورسیز پاکستانی ہمیشہ کی طرح آج بھی عمران خان کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے دل کھول کر سیلاب زدگان کی مدد کر رہے ہیں،عمران خان نے ایک ایک پائی قوم کی فلاح و بہبود پر خرچ کی۔ انہو ں نے کہاکہ شوکت خانم ،نمل جیسے شاہکار عوامی خدمت سے لبریز منصوبے عوام کے تعاون سے ممکن ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں