شہباز گل

عمران خان غریب کے حق کے لیے ڈٹ گئے اور آج دنیا تعریف کر رہی ہے،ڈاکٹر شہباز گل

اسلام آ باد (عکس آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ

عمران خان غریب کے حق کے لیے ڈٹ گئے اور آج دنیا تعریف کر رہی ہے، کوئی شک نہیں بلاول اور

مراد علی شاہ جان بوجھ کر معیشت تباہ کرنا چاہ رہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان

کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ

گوادر بندرگاہ سے افغانستان تک بلک کارگو کی ٹرانزٹ کنسائنمنٹ کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔ شہباز گل کا کہنا تھا

کہ پاک افغان ٹرانزٹ کی پہلی کھیپ گوادر سے افغانستان بھیج دی گئی، 27 جولائی کو اسٹارک مارکیٹ 38 ہزار

223 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ انہوں نے کہا کہ شاید کرونا وائرس پر عوام سے جو جھوٹ بولا اس کی وجہ

سے آج منہ چھپا رہے ہیں، کوئی شک نہیں بلاول اور مراد علی شاہ جان بوجھ کر معیشت تباہ کرنا چاہ رہے تھے۔

اللہ نے ایک بار پھر عمران خان کو ہمت دی۔ ڈاکٹر شہباز کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان غریب کے حق کے لیے

ڈٹ گئے اور آج دنیا تعریف کر رہی ہے۔ اپنے ایک اور ٹویٹ میں ڈاکٹر شہباز گل نے مسلم لیگ ن کے

رہنما احسن اقبال کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بی آر ٹی کے اسکوپ میں اضافہ ہو تو بڑھی ہوئی

لاگت کو آپ کرپشن کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ کے منصوبے میں اضافہ ہو تو

اسے صرف لاگت کا بڑھنا کہا جائے، کمال مہارت کہ آپ مطمئن منافق ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں