مریم اورنگزیب

عمران خان خو د کو ہی آئین اور قانون سمجھتے ہیں‘مریم اورنگزیب

اسلام آباد (نمائندہ عکس)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے آپ کو ہی آئین اور قانون سمجھتے ہیں‘عمران صاحب چاہتے ہیں کہ سب ان کے جھوٹ کی بعیت کر لیں اور کرپشن کا حساب نہ لیں‘عمران صاحب مرضی کا جج‘ مرضی کا وکیل اور مرضی کا فیصلہ چاہتے ہیں‘ وہ خود کو ہی عدالت‘ جج اور پولیس سمجھتے ہیں‘ عدالت سوال پوچھے تو اس کی توہین کرو، الزام لگاﺅ اور پھر سازش کہو‘الیکشن کمیشن سوال پوچھے تو 8 سال بھاگتے رہو، الزام لگاﺅ اور گھیراو کی دھمکیاں دو‘ایسے شخص کو ذہنی مریض کہتے ہیں جس کی جگہ پاگل خانہ ہوتا ہے۔ فواد چودھری کے بیان پہ ردِ عمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کے سوالوں کے جواب دیں۔مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب چاہتے ہیں کہ سب ان کے جھوٹ کی بعیت کر لیں اور کرپشن کا حساب نہ لیں ، وہ مرضی کے سوال اور اپنی مرضی کے جواب چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب مرضی کا میچ، امپائر اور کھلاڑی چاہتے ہیں جہاں ان کی مرضی سے آو¿ٹ اور ناٹ آوٹ دیا جائے۔وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب مرضی کا جج، مرضی کا وکیل اور مرضی کا فیصلہ چاہتے ہیں، وہ اپنے آپ کو ہی آئین اور قانون سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب خود کو ہی عدالت، جج اور پولیس سمجھتے ہیں، عدالت سوال پوچھے تو اس کی توہین کرو، الزام لگاﺅ اور پھر سازش کہو۔مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الیکشن کمشن سوال پوچھے تو 8 سال بھاگتے رہو، الزام لگاﺅ اور گھیراو کی دھمکیاں دو، سیاسی مخالفین سوال اٹھائیں تو انہیں سزائے موت کی چکیوں میں ڈالو، گھر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرو۔انہوں نے کہا کہ چار سال ہر کوشش کے باوجود کسی ایک سیاسی مخالف کے خلاف ایک الزام ثابت نہ کر سکو، ایک ثبوت نہ دے سکو، لیکن جھوٹ پہ جھوٹ بولتے رہو۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے شخص کو ذہنی مریض کہتے ہیں جس کی جگہ پاگل خانہ ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں