بابر اعوان

عمران خان بہت جلد واپس آرہے ہیں، بابر اعوان

اسلام آ باد (نمائندہ عکس) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ میں آج بتا رہا ہوں عمران خان بہت جلد واپس آرہے ہیں، آپکی اور عوام کی آواز بلند کرتے رہیں گے، جس ملک میں شراب پر پابندی نہیں اس ملک میں بچوں کو چاکلیٹ پر پابندی ہے، ناموس رسالت پر ہماری جان بھی قربان ہے، اسرائیل کو کسی قیمت پر تسلیم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے احتساب عدالت اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتساب عدالت کی عمارت سائفر نوازش سازش اور مداخلت کے بعد خالی ہونے جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سائفر کا نتیجہ گرینڈ این ار او ٹو تھا، فیٹف قانون سازی کے وقت ایک ترمیمی ایجنڈا پیش کیا گیا تھا، ایک سو سترہ بڑے مقدمات کو سامنے رکھ کر چونتیس نقاطی ترمیم ایجنڈا ترتیب دیا گیا۔ بابر اعوان نے کہا کہ جس ملک میں شراب پر پابندی نہیں اس ملک میں بچوں کو چاکلیٹ پر پابندی ہے، تاکہ اپنی کوکو مومو بیچی جاسکے، پیٹرول اور چینی کو مصنوعی بحران کہنے والے آج کہتے ہیں چائے بھی چھوڑ دو۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ وفاقی بینک میں ڈالر کی قیمت دو بارہ روپیے تک پہنچ چکا ہے، ابھی مہنگائی آئی ہے پندرہ دن بعد تباہی آنے والی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تنخواہ دار اور مزدور طبقہ نے سارا نظام بدل دیا ہے، لوگوں کی حکومت لوگوں کے ذریعے آتی ہے، ادھر ایلیٹ کی حکومت ایلیٹ کے ذریعے بنائی گی۔ بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان سے خوف زدہ ہونا چھوڑ دو، حکومت اسکا جواب دے سرکاری ملازم کس کی اجازت سے اسرائیل گیا، سرکاری ملازم کی واپسی پر اس کوئی تحقیقات ہوئی کہ وہ اسرائیل کیوں گیا؟ انکا کہنا ہے کہ ناموس رسالت پر ہماری جان بھی قربان ہے، اسرائیل کو کسی قیمت پر تسلیم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، اسرائیل کیساتھ خفیہ ملاقاتیں ہورہی ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے مزید کہا کہ میں آج بتا رہا ہوں عمران خان پھر آرہا ہے، ہم آپکی اور عوام کی آواز بلند کرتے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں