احسن اقبال

عمران خان اگر واقعی جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں تو جلسوں کی بجائے پارلیمان میں اپنی اکثریت ثابت کریں ، احسن اقبال

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن )کے رہنما احسن اقبال نے کہاہے کہ عمران خان اگر واقعی جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں تو جلسوں کی بجائے پارلیمان میں اپنی اکثریت ثابت کریں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ عمران خان عدم اعتماد کی شکست سے بچنے کیلئے یا اس کا داغ دھونے کیلئے ہجوم گردی کا سہارا لے رہے ہیں،وزرا کے بیانات ہیں کہ رکن اسمبلی کو ہمارے ہجوم سے گزرنا ہوگا ۔

احسن اقبال نے کہاکہ اس طرح کے اقدمات ہٹلر اپنے مخالفین کیلئے استعمال کرتا تھا، عمران خان اگر واقعی جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں تو جلسوں کی بجائے پارلیمان میں اپنی اکثریت ثابت کریں ۔ انہوںنے کہاکہ اگر وہ ایوان کا اعتما کھوچکے ہیں تو سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کریں ،اس وقت ہر اتحادی کو ایوان میں بھی اور عوام کی عدالت میں بھی فیصلہ کرنا ہے۔

لیگی رہنما نے کہاکہ پاکستان کے عوام اس مہنگائی کی حکومت سے عاجز آچکے ہیں ،وہ اس حکومت کو گھر بھیجنا چاہتے ہیں،اگر کوئی بھی اس مہنگائی حکومت کو ووٹ دے گا اس اگلے الیکشن میں اس سے بدترین انتقام لے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں