مقدمات کے اندراج

عمران خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنماﺅں کے فوجی قیادت اور اداروں پر سنگین الزامات کا معاملہ

اسلام آباد (نمائندہ عکس)چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیر اعظم عمران خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنماﺅں کے فوجی قیادت اور اداروں پر سنگین الزامات پر حکومت نے مقدمات کے اندراج کےلئے قانونی ماہرین سے مشاورت مکمل کر کے درخواست کاابتدائی مسودہ تیار کرلیا گیا،حکومتی ذرائع کے مطابق مقدمات پیکا ایکٹ 2016اور فوجداری دفعات کے تحت درج ہوں گے ، عمران خان کی شوکت خانم ہسپتال میں کی گئی پریس کانفرنس کو درخواست کا حصہ بنایا جائیگا، پی ٹی آئی قیادت پر پیکا ایکٹ کی دفعہ 10اور 11کے تحت مقدمہ بنایا جائے گا،

ذرائع کا کہنا تھا کہ پیکا دفعات نفرت انگیز تقاریر ،جعل سازی اور عوام میں اشتعال پھیلانے سے متعلق ہیں،عمران خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنماﺅں کے خلاف مقدمہ میں فوجداری دفعات بھی شامل ہوں گی، تعزیرات پاکستان کی دفعات 120بی ، 124 اے ، 505,506,109/134مقدمہ میں شامل ہوں گی،درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے پریس کانفرنس میں سنگین نوعیت کی الزام تراشی کی،ملکی اداروں اور افواج پاکستان پر سنگین نوعیت کے الزامات لگائے گئے،دھمکی آمیز لہجے میں اداروں کے سربراہان کو مخاطب کیا گیا، عمران خان اور ساتھیوں نے منصوبہ بندی کے تحت نفرت انگیزی پھیلائی،عوام اور اداروں میں بغاوت پیدا کرنے اور اداروں کے خلاف جنگ پر اکسایا گیا،عمران خان نے ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے اور انتہا پسند ایجنڈا کی تکمیل پر کام کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں