عمران اسماعیل

عمران اسماعیل کا سبحان علی ساحل کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ

لاہور (نمائندہ عکس) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ کے سابق گورنر عمران اسماعیل نے سبحان علی ساحل کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عمران اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ پی ٹی آئی رہنما سبحان علی ساحل کو گرفتار کرنے کی مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور پولیس ہمارے پر امن احتجاج سےخوفزدہ ہیں، سندھ پولیس یاد رکھے وہ جن کی غلامی کر رہے ہیں ان کے دن گنے جا چکے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ کے سابق گورنر عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ سبحان علی ساحل کو فوری رہا کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں