علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے امتحانات پیر سے شروع ہوں گے

اسلام آباد (نمائندہ عکس)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2021 کے مختلف پروگراموں کے فائنل امتحانات آج سے شروع ہوں گے۔ کنٹرولر امتحانات کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق پروگراموں میں بی اے (ایسوسی ایٹ ڈگری)، ایجوکیشن میں ایسوسی ایٹ ڈگری، کامرس میں ایسوسی ایٹ ڈگری، ایسوسی ایٹ ڈگری ان (ہیومن ریسورس مینجمنٹ، اسلامک بینکنگ اینڈ مارکیٹنگ)، بی ایڈ، بی بی اے، بی ایس اکاﺅنٹنگ اور فنانس کے کورسز اور سرٹیفکیٹ پروگرام شامل ہیں۔

طلباکے سی ایم ایس پورٹل پر رول نمبر سلپس اپ لوڈ کر دی گئی ہیں جبکہ ڈیٹ شیٹ یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ پر بھی ڈال دی گئی ہے۔ جن طلباکو CMS پورٹل سے رول نمبر سلپ ڈاﺅن لوڈ کرنے میں دشواری کا سامنا ہے، انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ متعلقہ علاقائی دفتر رجوع کریں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیا القیوم کی ہدایات کے مطابق طلبا کی رہائش گاہوں یا کام کی جگہوں کے قریب ترین مقامات پر امتحانی مراکز قائم کر دیئے گئے ہیں۔

امتحانات کے پورے عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ کوششیں کی گئی ہیں۔امتحانی عمل کی نگرانی کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ کسی بھی قسم کی غیر قانونی طرز عمل کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ امتحانات کے عمل کے دوران عملہ ے اراکین کو سخت چوکس پر کاربند رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد اجمل چوہدری کے مطابق ایڈمشن کارڈز میں ری اپیئر کورسز بھی شامل کئے گئے ہیں تاہم ایڈمشن کارڈ میں دوبارہ اپیئر کورس نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ طالب علم کو رزلٹ سیکشن، بلاک نمبر 03، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں