مقتدی الصدر

عراق کے شیعہ رہنما مقتدی الصدرکا نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ

بغداد(عکس آن لائن)عراق کے طاقتورشیعہ رہنما مقتدی الصدر نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے اور نئے عام انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق تیل کی دولت سے مالا مال لیکن جنگ زدہ ملک میں حالیہ سیاسی ہنگامہ آرائی کے بعد مقتدی الصدر نے ایک بیان میں انقلابی اور پرامن عمل، پھر پارلیمنٹ کی تحلیل کے بعد قبل ازوقت جمہوری انتخابات کا مطالبہ کیا ۔ان کے بلاک نے گذشتہ سال اکتوبرمیں منعقدہ انتخابات میں عراقی پارلیمان کی سب سے زیادہ نشستیں حاصل کی تھیں مگرگذشتہ 10 ماہ کے دوران میں ان کے بلاک سمیت کوئی بھی انتخابی اتحاد حکومت کی تشکیل کے لیے درکار اکثریت نہیں حاصل کرسکا۔

اس وقت ملک میں کوئی حکومت ہے اور نہ ہی کوئی نیاوزیراعظم یا صدر ہے۔مقتدی الصدرنے ٹیلی ویژن پرایک تقریر میں کہا کہ انھیں اپنے حریفوں کے ساتھ مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔انھوں نے اپنے پیروکاروں سے کہا کہ وہ ان افواہوں پرکان دھریں اور نہ یقین کریں کہ میں کوئی بات چیت کرناچاہتا ہوں۔انھوں نے واضح کیا کہ ہم پہلے ہی ان کے ساتھ بات چیت کی کوشش اورتجربہ کرچکے ہیں۔اس سے ہمارے اورقوم کے لیے کچھ نہیں برآمد ہوا بلکہ صرف بربادی اور بدعنوانی ہی ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں