عراق

عراق کو مختلف قوتوں کے درمیان جنگ کا اکھاڑا نہیں بننے دیں گے،وزیراعظم

تہران (عکس آن لائن) ایران کی طرف سے عراق کے نیم خود مختار صوبے کردستان کے دارالحکومت اربیل میں امریکی قونصل خانے پرمیزائل حملے کے بعد عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے زور دے کر کہا ہے کہ ان کے ملک کو غیر ملکی قوتوں کے درمیان اکھاڑا بننے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت میں مزید کہا کہ حکومت کسی بھی حملے کے خلاف ریاست کی خودمختاری کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔اس موقع پر وزیر بلنکن نے عراق کے ساتھ امریکا کی یکجہتی اور اس کی سلامتی اور خودمختاری کے لیے اس کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں