سردار عثمان بزدار

عدم اعتماد کی ناکامی نوشتہ دیوار ہے، اپوزیشن نے عدم اعتماد کا جو گڑھا کھودا ہے وہ خود اس میں گرے گی، اپوزیشن کے پاس نمبر گیم پوری نہیں ہے،عثمان بزدار

لاہور (نمائندہ عکس) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان عدم اعتماد سے سرخرو ہو کر نکلیں گے، اپوزیشن نے عدم اعتماد کا جو گڑھا کھودا ہے وہ خود اس میں گرے گی، اپوزیشن کے پاس نمبر گیم پوری نہیں ہے۔

وزیراعلی عثمان بزدار نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ عدم اعتماد کی ناکامی نوشتہ دیوار ہے، وزیراعظم عمران خان عدم اعتماد سے سرخرو ہو کر نکلیں گے، عدم اعتماد کی تحریک میں کوئی جان نہیں۔

وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اکٹھی ہو کر بھی وزیراعظم عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتی، انکی سیاست صرف ذاتی مفادات کے گرد گھوم رہی ہے۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ اپوزیشن کو نہ ملک کا خیال ہے اور نہ عوام کا، اقتدار کی ہوس میں اپوزیشن عناصر نے قومی مفادات کو دا پر لگایا ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں