سینیٹر فیصل جاوید

عدم اعتماد، وزیراعظم کل بڑے انکشافات کریں گے، سینیٹر فیصل جاوید کا ٹویٹ

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم عمران خان اتوار کو کل وہاڑی میں ایک اہم خطاب میں اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کے حوالے سے بڑے انکشافات کریں گے۔سینیٹر فیصل جاوید نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا کہ کل وزیراعظم عمران خان وہاڑی میں اہم خطاب کریں گے، عمران خان خطاب میں عوام کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کی وزیراعظم کیخلاف گرینڈ سازش کو بے نقاب کریں گے۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے پیچھے کیا ہے ؟ بڑے انکشافات سامنے آنے والے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو دوبارہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا انشااللہ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں