عامر لیاقت کی قبرکشائی

عامر لیاقت کی قبرکشائی، پوسٹ مارٹم کیلئے 6 رکنی ٹیم تشکیل

کراچی (نمائندہ عکس ) ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سعید کی سربراہی میں 6 رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی، ٹیم جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کی موجودگی میں جمعرات کو صبح 9 بجے پولیس سرجن دفتر سے قبرکشائی کے لیے روانہ ہوگی۔18 جون کو کراچی کی مقامی عدالت نے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا حکم دیا تھا، عامرلیاقت کے پوسٹ مارٹم کے لیے قبر کشائی کی جائے گی۔

اس حوالے سے درخواست گزار کا کہناتھاکہ عامر لیاقت کی اچانک موت سے ان کے مداحوں میں شکوک و شبہات ہیں، شبہ ہے عامر لیاقت کو جائیداد کے تنازعے پر قتل کیا گیا۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی موت کی وجہ جاننے کے لیے عدالتی حکم کے مطابق قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سعید کی سربراہی میں 6 رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

پولیس سرجن کے دفتر سے جاری حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ یہ ٹیم جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کی موجودگی میں جمعرات 23 جون کو صبح 9 بجے پولیس سرجن کے دفتر سے عبداللہ شاہ غازی مزار کے احاطے میں قبرکشائی کے لیے روانہ ہوگی۔ حکم نامے میں بتایا گیا کہ پولیس سرجن کراچی ڈاکٹر سمعیہ سعید اس ٹیم کی سربراہی کریں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں