ممبئی (عکس آن لائن)بالی ووڈ کے اسٹار عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا کے باکس آفس پر بری طرح فلاپ ہونے کے بعد مداحوں کی خواہش پر مبنی فہرست سامنے آئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق عامر خان کے مداحوں کا ماننا ہے کہ اسٹار اداکار کو اپنے فلمی کیرئیر کے دوران 5 فلمیں بالکل بھی نہیں کرنی چاہیے تھیں۔کیا آپ گجنی فلم کو سنجے سنگھنایا یا تھری ایڈیٹس کو رینچو کے بغیر تصور بھی کرسکتے ہیں؟ نہیں ناں؟ کیوں کہ یہ بات دل دکھاتی ہے۔ہر کوئی یہ تسلیم کرتا ہے کہ عامر خان بھارتی فلم صنعت کے بہترین لوگوں میں سے ایک ہیں، لیکن چند برس کے دوران انہوں نے اپنی بھرپور صلاحیتوں اور اداکاری سے جڑی توقعات پر پانی پھیر دیا ہے۔
بالی ووڈ کی کئی فلمیں باکس آفس پر بری طرح ناکام رہی ہیں، اس لیے توقع کی جارہی تھی کہ عامر خان فلم نگری کی گرتی ساکھ کو سنبھال لیں گے۔افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ عامر خان اور کرینہ کپور کی بھرپور اداکاری کے باوجود لال سنگھ چڈھا وہ فلم نہیں ثابت ہوئی، جس کی حالیہ دنوں میں بالی ووڈ کو اشد ضرورت تھی۔لال سنگھ چڈھا عامر خان کی واحد فلم نہیں ہے جو فلاپ ثابت ہوئی ہے، گزشتہ برسوں میں عامر خان نے اس باب میں کئی غلطیاں کیں۔مداحوں کا ماننا ہے کہ عامر خان لال سنگھ چڈھا سمیت 5 فلمیں اپنے اداکاری کے کیرئیر کے دوران مسترد کردیتے تو اچھا ہی ہوتا۔