ہانیہ عامر

عالیہ بھٹ کہلانے پر خوشی ہوتی ہے، ہانیہ عامر

کراچی (عکس آن لائن) اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ عالیہ بھٹ سے شکل ملتی ہے، مجھے پاکستانی عالیہ بھٹ کہا جاتا ہے تو بے حد خوشی ہوتی ہے۔ایک انٹرویو میں ہانیہ عامر نے کہا کہ عالیہ بھٹ بہت بڑی سٹار ہیں، مجھے اْن سے ملائے جانے پر خوشی ہوتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں ہانیہ عامر نے کہا کہ میری کسی سے لڑائی نہیں ہے، صبا قمر اور نیلم منیر کی عزت کرتی ہوں، ان کی فلمیں بھی عید پر ریلیز ہو رہی ہیں۔ہانیہ عامر نے بتایا کہ انہیں موسیقی کا جنون ہے، صرف انگلش گانے سنتی ہیں، اْن کا کہنا تھا کہ بعض اوقات ڈراموں سے زیادہ ڈراموں کے او ایس ٹی سپر ہٹ ہوجاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فلم ‘پردے میں رہنے دو’ میں نازو کا شوخ و چنچل کردار ادا کیا ہے، فلم کے ہیرو علی رحمن سے اچھی دوستی ہے، ہم دونوں کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔

ہانیہ عامر نے کہا کہ فلم کی پروموشن نت نئے انداز سے کر رہے ہیں، ہدایت کار وجاہت رؤف نے ہنستے مسکراتے ایک عمدہ فلم بنائی ہے۔انہوں نے کہا کہ عاطف اسلم کے ساتھ ڈرامے میں کام کیا، اس ڈرامے کا شاندار رسپانس ملا ہے، فلم میں کام کرکے انجوائے کرتی ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں