عالمی میڈیا

عالمی میڈیا میں برکس ممالک کے اجلاسوں سے صدر شی جن پھنگ کے خطاب کی تحسین

بیجنگ (عکس آن لائن)چینی صدر شی جن پھنگ نے ویڈیو لنک کے ذریعے برکس بزنس فورم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور تقریر کی، انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے چودہویں برکس لیڈروں کے اجلاس کی صدارت کی ، انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے عالمی ترقی پر اعلیٰ سطحی مکالمے کی صدارت کی ۔ مختلف ممالک کے ذرائع ابلاغ نے ان کی اہم تقریروں کو رپورٹ کیا ہے۔

روسی میڈیا ماسکوز کامسومولٹس نے کہا کہ چینی صدر کی تقریر نے اجلاس کی سمت طے کرنے میں اہم کردار ادا کیا ،چینی صدر نے مختلف ممالک سے مالی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہو کر تعاون کرنے پر زور دیا۔
آل روس اسٹیٹ براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے اپنی رپورٹ میں نشاندہی کی کہ چینی صدر کی تقریر سے “تعاون پر مبنی ترقی پر قائم رہنے اور خطرات اور چیلنجوں سے مشترکہ طور پر نمٹنے” کے چینی عزم کو ظاہر کیا گیا۔ برکس تعاون کے میکازم میں ترقی کی بڑی گنجائش موجود ہے اور یہ عالمی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرے گا۔
برازیل کی نیوز ویب سائٹ “برازیل 247” نے ایک تبصرہ شائع کیا جس میں کہا گیا ہے کہ برکس رہنماؤں کی ملاقات نے ایک بار پھر دنیا پر یہ ثابت کر دیا کہ برکس حقیقی تعاون اور مشترکہ ترقی کی خواہش کے حوالے سے دنیا کے لئے ایک اچھی مثال ہے۔ کثیر قطبی عالمی ترتیب میں برکس میکانزم کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔
اس کے علاوہ برازیل کے “فورم” میگزین نے اپنی رپورٹ میں نشاندہی کی کہ چینی صدر کی تقریر میں “زیادہ منصفانہ اور معقول عالمی گورننس سسٹم اور ماحول کی تعمیر” کی ضرورت پر زور دیا گیا اور “ایک کھلی عالمی معیشت کی تعمیر” کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں