سونے

عالمی منڈی میں کمی کے باوجود مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ

کراچی(عکس آن لائن)عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 14 ڈالر کمی کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100 روپے اور 84 روپے کا اضافہ نظر آیا۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 14 ڈالر کی کمی سے 1757 ڈالر کی سطح پر آنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100 روپے اور 84 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

اضافے کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 156000 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ کر 133744 روپے کی سطح پر آگئی۔تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1680 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1440.32 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں