gold.jpg

عالمی منڈی سمیت مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافہ

کراچی(عکس آن لائن)بین الاقوامی مارکیٹ میں اضافہ کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 19ڈالر کے اضافے سے 1799 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 750روپے اور دس گرام میں 643روپے کا اضافہ ہوگیا۔

کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھکر 163500روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھکر 140175روپے کی سطح پر آگئی۔اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 10روپے بڑھکر 1780روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 8.58روپے بڑھکر 1526.06روپے کی سطح پر آگئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں