انعام بٹ

عالمی معیار کی ٹریننگ نہیں کرائی جاتی، سلور میڈل بھی کم نہیں،انعام بٹ

برمنگھم (سپورٹس ڈیسک)برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے ریسلنگ مقابلے میں سلور میڈل جیتنے والے قومی پہلوان انعام بٹ نے کہا ہے کہ سلور میڈل ملا، یہ بھی کم نہیں ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سیمی فائنل میں گھٹنے میں تکلیف تھی، فائنل میں کافی اچھا مقابلہ ہوا۔انعام بٹ نے کہاکہ ہمیں عالمی معیار کی ٹریننگ نہیں کرائی جاتی، عالمی معیار کی ٹریننگ اور دورے ہوں توکھلاڑی بہتر پرفارم کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں