عالمی سپلائی

عالمی سپلائی چین کو رواں رکھنے میں چین کا نمایاں کردار

بیجنگ (عکس آن لائن) گزشتہ ایک دہائی میں چین۔یورپ ٹرینوں کی تعداد میں 900 گنا تک اضافہ ہوا ہے ۔اس وقت یومیہ اوسطاً 42 ٹرینیں چل رہی ہیں، جو چین اور 190 سے زیادہ یورپی شہروں کے درمیان فعال ہیں، جس سے نئے مواقع مسلسل ابھر رہے ہیں۔

عالمی بینک کی جاری کردہ سالانہ “ڈوئنگ بزنس رپورٹ” کے مطابق، چین کے کاروباری ماحول کی عالمی درجہ بندی 2015 میں 90 ویں سے 2020 میں 31 ویں نمبر پر آ چکی ہے، یوں چین کے درجے میں 59 مقامات کی بہتری آئی ہے۔ ورلڈ بینک کے مطابق یہ ایک بے مثال کامیابی ہے۔
آج چین میں، دس سال پہلے کے مقابلے میں اشیاء کے تجارتی حجم میں 14.7 ٹریلین یوآن کا اضافہ ہوا ہے، اور بین الاقوامی مارکیٹ کا شیئر بڑھ کر 13.5 فیصد ہو گیا ہے۔ آج عالمی سپلائی چین میں چین کا کردار نمایاں حد تک بڑھ چکا ہے، آج کا چین نہ صرف “دنیا کی فیکٹری” ہے بلکہ “گلوبل مارکیٹ” بھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں