ڈبلیو ٹی او

عالمی تجارت اور کثیر الجہتی تجارتی نظام میں چین کا کردار انتہائی اہم ہے، ڈبلیو ٹی او

بیجنگ (عکس آن لائن)

شنگھائی میں پانچویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اس موقع پر ایک ویڈیو پیغام میں ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کی ڈائریکٹر جنرل نگوزی ایویلا نے کہا کہ چین دنیا کا سب سے بڑا برآمد کنندہ اور مصنوعات اور خدمات کا دنیا کا دوسرا سب سے بڑا درآمد کنندہ بن گیا ہے۔ بین الاقوامی تجارت اور کثیر الجہتی تجارتی نظام میں چین کا کردار انتہائی اہم ہے۔
ایویلا نے نشاندہی کی کہ چین کی تعمیری شرکت سے 12 ویں ڈبلیو ٹی او وزارتی کانفرنس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ ایکسپو سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین اس بات کو یقینی بنانے میں مدد کرسکتا ہے کہ تجارت ترقی اور شراکت داری کے لئے ایک اہم طاقت بنی رہے۔ ہم چین اور ڈبلیو ٹی او کے دیگر ارکان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں تاکہ ایک مضبوط اور مزید موثر عالمی تجارتی نظام کی تعمیر کی جاسکے اور پوری انسانیت اور دنیا کے لیے اپنا کردار ادا کیا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں