ورلڈ انٹرنیٹ کانفرنس 2022

عالمی انٹرنیٹ کانفرنس 2022کا بلیو پیپر جاری

بیجنگ (عکس آن لائن) چائنا اکیڈمی آف سائبر اسپیس نے ورلڈ انٹرنیٹ کانفرنس 2022 ووچن سمٹ میں “چائنا انٹرنیٹ ڈویلپمنٹ رپورٹ 2022” اور “ورلڈ انٹرنیٹ ڈویلپمنٹ رپورٹ 2022” کا بلیو پیپر جاری کیا۔ بلیو پیپر سال 2017 سے اب تک مسلسل چھ سال سے جاری کیا جا رہا ہے اور یہ عالمی انٹرنیٹ کانفرنس کا ایک اہم حصہ ہے۔ بلیو پیپر انٹرنیٹ کے متعلقہ شعبوں میں نئی پیشرفت ، نئی کامیابیوں اور انٹرنیٹ کی ترقی کے نئے رجحانات کو ظاہر کرتا ہے۔

بد ھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق بلیو پیپر میں 48 ممالک اور خطوں کا چھ پہلوؤں سے تجزیہ کیا گیا ہے: بنیادی ڈھانچے، جدت طرازی کی صلاحیت، صنعتی ترقی، انٹرنیٹ ایپلی کیشن، نیٹ ورک سیکیورٹی اور انٹرنیٹ گورننس۔ جامع جائزے کے بعد اس سال سرفہرست دس ممالک میں امریکہ، چین، جرمنی، سویڈن، نیدرلینڈ، جنوبی کوریا، برطانیہ، کینیڈا، فن لینڈ اور ڈنمارک شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں