عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت کا ووہان میں وائرس کے ماخذ کا پتہ چلانے والی ٹیم کیلئے حمایت کا اظہار

جنیوا(عکس آن لائن)عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او)نے چین کے وسطی شہر ووہان میں نوول کورونا وائرس کے ماخذ کا پتہ چلانے کے کام پر تنقید کرنے والوں کی مذمت کرتے ہوئے اس کام پرمامور ٹیم کے لئے اپنی حمایت کا اظہار کیا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے ہیلتھ ایمرجنسی پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر مائیکل ریان نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے ادارے کے صدر دفتر سے ایک پریس کانفرنس کو بتایا کہ کئی ایک نقادوں نے دعوی کیا ہے کہ وہ رپورٹ آنے کے بعد اس کو قبول نہیں کریں گے یا یہ کہ ایسی دیگر معلومات موجود تھیں جو وبا کے آغازکے حوالے سے مختلف نتائج ظاہر کرسکتی تھیں۔انہوں نے تنقید کرنے والوں سے کہا کہ برائے مہربانی اگر ان کے پاس اس حوالے سے کوئی جوابات ہیں تو ہمیں بھی آگاہ کیا جائے۔ریان نے کہا کہ رپورٹ تحریر ہونے سے پہلے ہی اسے مسترد کرنے کا کہنا اور یہ کہنا کہ ہمارے پاس اطلاعات ہیں جو کہ فراہم بھی نہیں کی گئیں ایک غیر ذمہ دارانہ طرزعمل ہے، انہوں نے مزید کہا کہ وائرس کے ماخذ کا پتہ چلانے میں مصروف ٹیم بین الاقوامی حمایت کی مستحق ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں