عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت نے چین کو 70 سال بعد ملیریا سے پاک قرار دے دیا

نیویارک( عکس آن لائن)عالمی ادارہ صحت نے 70 سال کی کوششوں کے بعد چین کو ملیریا سے پاک ملک قرار دے دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈبلیو ایچ او کا کہنا تھا کہ وہ ملیریا سی نجات پر چین کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، چین میں 1940کی دہائی میں سالانہ 3 کروڑ ملیریا کیسزرپورٹ ہوتے تھے۔ مسلسل کوششوں سے گزشتہ 4 سال میں ملیریا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، چین چالیسواں ملک ہے جس کو ملیریا فری ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ 2020 میں بتایا گیا کہ دنیا میں ملیریا کے خلاف کوششوں سے تبدیلی آ رہی ہے، افریقی ممالک میں تاحال اس مرض سے بڑی تعداد میں اموات کا سامنا ہے، بچے بھی اس مرض سے بڑی تعداد میں متاثر ہوتے ہیں جس کے نتیجے میں سالانہ 2 لاکھ 65 ہزار سے زائد بچے موت کا شکار ہو جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں