وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل

عالمی اداروں نے بھارت سے غذائی اشیا لانے کے لئے رابطہ کیا ہے،وزیرخزانہ

اسلام آباد(نما ئندہ عکس) وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ بھارت سے غذائی اشیا لانے کے لئے ایک سے زائد عالمی اداروں نے رابطہ کیا ہے۔

مفتاح اسماعیل نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا ایک سے زائد بین الاقوامی اداروں نے بھارت سے زمینی راستے کے ذریعے غذائی اشیا لانے کے لئے اجازت طلب کی ہے۔ مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ حکومت سپلائی کی صورتحال کا جائزہ لے کر، اسٹیک ہولڈرز اور اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعد امپورٹس کی اجازت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں