عابد شیر علی

عابد شیر علی کا عمران خان کی گرفتاری کا مطالبہ

فیصل آباد(نمائندہ عکس)مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے عمران خان کی نااہلی سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا،سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں عابد شیر علی نے کہا کہ توشہ چور کے خلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے کی رو سے فوجداری مقدمہ درج کر کے عمران خان کو گرفتار کیا جائے،

انہوں نے کہا کہ اس کا مصنوعی تقدس اور شرافت کا لبادہ چاک ہو چکا ہے،عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ عمران نیازی ڈیکلیئرڈ چور اور کرپٹ ثابت ہوا ہے، اس کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک ہی ہونا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں