عائشہ عمر

عائشہ عمر سٹیزن فاؤنڈیشن کی خیر سگالی سفیر مقرر

اسلام آباد (عکس آن لائن) اداکارہ عائشہ عمر کو سٹیزن فاؤنڈیشن کی خیر سگالی سفیر مقرر کردیا گیا۔انہوں نے کہا اس فاؤنڈیشن کا حصہ بن کر انہیں بہے خوشی محسوس ہو رہی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی معاشرہ تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا ہے اور انہیں یہ دیکھ کر دکھ ہوتا ہے کہ پاکستان میں 2کروڑ بچے اسکول جانے سے محروم ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ ہمیں ان بچوں کو ہر حال میں اسکول بھیجنا ہوگا اور ان کی کوشش ہوگی کہ سٹیزن فاؤنڈیشن کی سفیر کی حیثیت سے پاکستان میں تعلیم کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں