عائزہ خان

عائزہ خان نے اپنی تصاویر شیئر کردیں، مداحوں کی تعریف

کراچی (عکس آن لائن) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے متعدد ڈراموں میں حیرت انگیز اداکاری کرکے لاکھوں دِلوں پر راج کرنے والی خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنی دلکش تصاویر شیئر کی ہیں۔’یاریاں’ اور ‘مہرپوش’ جیسے مقبول ترین ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی عائزہ خان نے سائٹ انسٹاگرام پر اپنے نئے فوٹو شوٹ کی تصویریں پوسٹ کی ہیں جنہیں دیکھ کر اداکارہ کے مداح اْن کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں۔

عائزہ خان کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ایک تصویر میں وہ نظریں جھکائے مْسکرارہی ہیں جبکہ ہاتھوں میں لگی مہندی اْن کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہی ہے۔اداکارہ کی اگلی تصویر میں وہ ایک ہاتھ سے دوپٹہ پکڑے کھڑی ہیں جبکہ تصویر دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ وہ کسی کا انتظار کر رہی ہیں۔انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی ایک تصویر میں عائزہ خان کا ‘سائڈ پوز’ بڑھے ہی شاندار انداز میں دِکھایا گیا۔عائزہ خان کی اس تصویر کو مداحوں نے سب سے زیادہ پسند کیا ہے کیونکہ اْن کی اس تصویر پر ایک لاکھ 39 ہزار سے زائد لائکس آئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں