ظہیر عباس

ظہیر عباس اور سرفراز نواز نے کرونا ویکسین لگوالی

لندن(عکس آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ظہیر عباس اور سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر سرفراز نواز نے بھی کرونا ویکسین لگوالی۔تفصیلات کے مطابق کرکٹ کا گھر کہلانے والے ”لارڈز گراؤنڈ” میں کھلاڑیوں کو کرونا ویکسین لگانے کا کیمپ قائم کیا گیا جہاں کرکٹرز اور دیگر شخصیات کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ایشین بریڈ مین ظہیر عباس اور سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر سرفراز نواز ان دنوں انگلینڈ میں موجود ہیں جہاں دونوں نے لارڈز میں قائم کرونا ویکسین کیمپ سے ویکسین لگوائی۔ویکسین لگوانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سرفراز نواز نے کہا کہ ویکسین لگوانے کے بعد خود کو بہتر محسوس کررہے ہیں ، ویکسین کے بعد کسی قسم کی نقاہت محسوس نہیں ہوئی، انہوں نے اپیل کی کہ برطانیہ میں رہائش پزیر ہر پاکستانی کو ویکسین لگوانی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں