طلباء

طلباء کیلئے اہم خبر،سیلبس میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ

مکوآنہ (عکس آن لائن)موجودہ تعلیمی سال میں بھی حکومت نے بچوں کا سلیبس شارٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ سیلبس 20 فیصد کم کرنے کے حوالے سے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کام شروع کردیا،پہلی سے دہم جماعت کے بچوں کا پیپر 80 فیصد سلیبس میں سے لیا جائے گا،سلیبس کم کرنے کا فیصلہ تعلیمی سال 4 ماہ تاخیر سے شروع کرنے کے باعث کیا گیا ہے۔

سلیبس 20 فیصد کم کرنے کے بعد تعلیمی بورڈز کو بھی آگاہ کیا جائے گا،2023 میں نہم و دہم کے پیپرز بھی 80 فیصد سلیبس میں سے لیا جائے گا،2024 میں سو فیصد سلیبس میں سے نہم کا امتحان لیا جائے گا۔ صدر سرونگ سکولزایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت کا سلیبس کم کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، ابھی تک بچوں کو سلیبس کی مکمل کتابیں بھی میسر نہیں کی گئیں،قلیل دورانیہ میں بچوں کیلئے سلیبس مکمل کرنا مشکل تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں