سجل کو مشورہ

طلاق کی خبروں کے بعد ندا یاسر کا سجل کو مشورہ

کراچی (عکس آن لائن) معروف میزبان ندا یاسر نے اداکارہ سجل علی کو احد رضا میر سے مبینہ طلاق کی خبروں کے بعد ایک مشورہ دیا ہے۔سوشل میڈ یا پر ندا یاسر کا سجل کو دیے گئے مشورے کا ایک انٹرویو کلپ وائرل ہورہا ہے۔ انٹرویو میں میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر ندا یاسر نے کہا کہ ‘میں سجل کو صرف یہی مشورہ دوں گی کہ تم ہنستے ہوئے اتنی اچھی لگتی ہو کہ میری دعا ہے کہ تم ہنستی رہا کرو کیوں کہ جب تم روتی ہو تو تم اکیلے نہیں روتی دوسرے بھی تمہیں دیکھ کر رونے لگتے ہیں ‘۔

ندا نے سجل کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ لہٰذا کبھی دکھی مت ہونا۔یاد رہے کہ مارچ میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم یوٹیوب پر ایک لائیو سیشن کے دوران پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے صحافیوں آمنہ عیسانی اور حسن چوہدری کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان باقاعدہ طور پر طلاق ہو چکی ہے لیکن دونوں نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کررکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں