شہباز گل

ضمیر فروشوں نے محب وطن پاکستانیوں کوانڈر ایسٹیمیٹ کیا‘ شہباز گل

اسلام آباد (نمائندہ عکس)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ ضمیر فروشوں نے محب وطن پاکستانیوں کوانڈر ایسٹیمیٹ کیا تھا‘اپنی پارٹی کے لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں‘انصافینز زبردست تم لوگ گراو¿نڈ پرجلسہ کرتے ہو‘ ٹوئٹر سپیس کرتے ہو اور سوشل میڈیا پر آواز اٹھاتے ہو‘امپورٹڈ حکومت نامنظور کا ٹرینڈ پاکستان میں نہیں بلکہ دنیا میں ریکارڈ بریکنگ بن چکا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے امپورٹڈ حکومت نامنظور کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے اور اپنی پارٹی کے لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ انصافینز زبردست تم لوگ گراو¿نڈ پرجلسہ کرتے ہو، ٹوئٹر سپیس کرتے ہو اور سوشل میڈیا پر آواز اٹھاتے ہو۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں شہباز گل نے بتایا کہ امپورٹڈ حکومت نامنظو کا ٹرینڈ پاکستان میں نہیں بلکہ دنیا میں ریکارڈ بریکنگ بن چکا ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ ضمیر فروشوں اور وطن فروشوں نے محب وطن پاکستانیوں کوانڈر ایسٹیمیٹ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں