فرخ حبیب

ضمنی الیکشن کےلئے میں حکومتی مشینری کا کھلم کھلا استعمال کیا جارہا ہے، فرخ حبیب

فیصل آباد (نمائندہ عکس )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت میں چار سو سے زائد ٹیکسٹائل ملز حکومت کی ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے بند ہوچکی ہے جس سے ملک قیمتی زرمبادلہ سے محروم ہوجائے گا ، 17تاریخ کو ہونے والے ضمنی الیکشن کےلئے حکومتی مشینری کا کھلم کھلا استعمال کیا جارہا ہے ۔ عوام اوچھے ہتھکنڈوں کو مسترد کرکے پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو بھاری تعداد میں کامیاب کرینگے ۔

ان خیالات کاا ظہار انہوں نے گزشتہ روز فیصل آباد میں الیکشن کمیشن کے سامنے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ پی ٹی آئی رہنما فرغ حبیب نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں سرکاری ملازمین اور قیدیوں کے سرکاری پوسٹل بیلٹ حاصل کرکے حکومت اپنے امیدواروں کو ڈالنا چاہتی ہے ۔

اس مقصد کے لئے حکومت نے جن جن لوگوں سے رابطہ کیا ہے، ہم انہیں سامنے لانے کے لئے تیارہیں۔ انہوں نے کہا کہ 17جولائی کو شوبازوزیراعظم اور رنگ باز وزیر اعلیٰ کو مسترد کردینگے ۔انہوں نے کہا کہ کہ کل ایک رنگ باز نے سو یونٹ مفت بجلی فراہم کرنے کا دعویٰ کیا ،حالانکہ ایک جانب حکومت آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک کر انہیں منارہی ہے۔ یہ صرف پری پولنگ رگنگ ہے ۔ عوام انہیں مسترد کردیںگے کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ یہ صرف رنگ بازی اور 17دن پہلے اس قسم کااعلان الیکشن میں اپنی امیدواروںکی حمایت میں تاثر ڈالنا ہے ۔ لیکن عوام نے ان چوروں اور ڈاکوو¿ں کے ٹولے کو اور لوٹوں کو مسترد کرکے پی ٹی آئی کے امیدواروں کو کامیاب کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مریم اورنگزیب خود کہہ چکی ہے ، کہ لوٹوں کی اصل جگہ باتھ روم ہے، جہاں پر انہیں ہونا چاہیئے ،فرخ حبیب نے کہا کہ لاہورکی پی ٹی آئی کی صدر یاسمین راشد کل پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہمارے ایک سپورٹر میر شافت علی کی پولیس نے گرفتار کیا ،اور ان پر جھوٹا الزام عائد کیا کہ وہ 45ہزار روپے کی ڈکیتی میں ملوث ہے ۔ جب ہم ان کی ضمانت کرائی تو باہر نکلتے ہی سی آئی اے پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا ،حکومت جتنا چاہے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرے عوام انہیں گھر بھیج کر دم لیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں